فیصل آباد ،منکی پاکس کا خطرہ بڑھنے لگا، مزید 2مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل

فیصل آباد (پی این ایچ)فیصل آباد میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2افراد کو علامات ظاہر ہونے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں میں ایک گھریلو خاتون جبکہ دوسرا فیکٹری ملازم شامل ہے۔حکام کے مطابق شہر میں اب تک منکی پاکس کے مجموعی طور پر 18کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے دورانِ علاج ایک مریض دم توڑ چکا ہے جبکہ دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر معمولی بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کریں۔