لاہور (پی این ایچ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے ہوگئی، جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں فیملی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ شادی طے کرنے کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 19 دسمبر کو ماڈل ٹائون میں روحیل اصغر کے اہلخانہ سے طویل ملاقات کی۔فیملی ذرائع نے بتایا کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امرا میں ہوں گی اس سلسلے میں جاتی امرا میں شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے صاحبزادے کی شادی کے لیے ملبوسات کی تیاری کے سلسلے میں معروف ڈریس ڈیزائنر کو آرڈر بھی دے دیا۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟
