لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، یہ حکم اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے جاری کیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل انہی مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ رہائی کا حکم صرف اسی صورت لاگو ہوگا جب وہ کسی اور کیس میں زیرِ حراست نہ ہوں
مشکلیں ہوئیں آسان،شاہ محمود کو رہا کرنےکاحکم
