لاہور(پی این ایچ)پاکستان کے سابق مشہور لیگ اسپنرعبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر پر گھریلو ملازمہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں رہائش پذیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فارم ہاؤس لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ سلمان قادر نے ان کو کام پر جلدی بلایا، جس پر وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر آگئی، جہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہاؤس لے گیا جہاں ملزم نے ملازمہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے تھانہ برکی میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نوازنے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ایس پی کینٹ نے بتایا کہ 21 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سلمان قادر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے ملازمہ کو گھر سے کام کے بہانے بلایا اور ورغلا پھسلا کر اپنے فارم ہاؤس پر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملازمہ سے جنسی زیادتی ،معروف کرکٹر کے بیٹے پرسنگین الزام،مقدمہ درج
