میانوالی(پی این ایچ)میانوالی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دورن6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چاپڑی کے علاقے چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ ہلاک دہشت گردوں سے 1 خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 6 ایس ایم جی، 200 گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے چاپڑی کے علاقے کی ناکہ بندی کرلی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
میانوالی،سی ٹی ڈی سے مقابلہ،6 دہشتگردہلاک،8فرار
