وزراء بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق جھوٹ بولتے رہے، اسد قیصر

صوابی (پی این ایچ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال منتقلی کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں، وزراء بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، ایک ملاقات سے کیا فرق پڑ جاتا اگر وہ اپنے لیڈر سے مل لیتے؟اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کے عوام سے امید ہے کہ وہ کل بھرپور طریقے سے نکلیں گے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے نمائندے خود منتخب کریں یا فیصلے دفتروں میں ہوں۔انہوںنے کہاکہ عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا تو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ ہماری جدوجہد عوامی حقوق، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے، کوئی ایک قانون بتا دیں جو عوام کے مفاد میں پاس کیا گیا ہو۔