اسلام آباد (پی این ایچ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء پر بلائے گئے اعلی سطح خصوصی اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا
