اسلام آباد (پی این ایچ)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاق کو کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سپورٹ اور توجہ دینا ہو گی ،ایم کیو ایم کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کریں ،تنقید ضرور کریں ،آگ کو ہوا نہ دیں ، لاشوں پر سیاست نہ کی جائے لاشیں نکالنے میں ہماری مدد کی جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ سانحہ گل پلازہ پر جو قرارداد پیش کی گئی ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معاملے پر ٹی وی چینلز پر ہمارا آڈٹ جاری ہے ،سانحہ گل پلازہ سب کے لیے دلخراش ہے یہ نہایت مشکل گھڑی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ باالخصوص متاثرہ خاندانوں کے لیے جو ابھی بھی اپنوں کی لاشوں کی منتظر ہیں،کراچی واحد شہر ہے جہاں بڑی تعداد میں مہاجر آباد ہیں ،کراچی نے ہمیشہ آنے والو کیلئے دل کھلے رکھے ۔شیری رحمان نے کہاکہ آبادی کے مطابق وسائل کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں پریشانی سے بچا سکے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وفاق کو کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے سپورٹ اور توجہ دینا ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کریں ،کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے بے پناہ خدمات ہیں ،اس کے مسائل پر بات کرنا سب کا حق ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ تنقید ضرور کریں تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن آگ کو ہوا نہ دیں ، لاشوں پر سیاست نہ کی جائے لاشیں نکالنے میں ہماری مدد کی جائے ۔
وفاق کو کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے توجہ دینا ہو گی ، شیری رحمن
