اسلام آباد(پی این ایچ)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ میں کرسمس کے موقع پر ایک سادہ مگر پْروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان اور انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کی علمبردار رہی ہے۔سیکرٹری جنرل پی پی پی ہمایوں خان نے کہا کہ کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، جبکہ سید سبط الحیدر بخآری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق اقلیتوں کو قومی دھارے میں برابر کا مقام دینے پر یقین رکھتی ہے۔تقریب سہیل رومی راشد چوہان منعقد کی تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار ہے ، سبط الحیدر بخاری
