چلاس (پی این ایچ) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں پائلٹ ان کمانڈر میجر عاطف، کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی پیدا ہوئی۔صوبائی حکومت نے دیامر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،پانچ جوان شہید
