کراچی پلازے میں خوفناک آتشزدگی،6افراد جاں بحق،50سے زائد لاپتہ

کراچی(پی این ایچ)کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازا میں رات سوا دس بجے آگ بھڑک اٹھی جو بڑھتی ہی چلی گئی، آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جب کہ 56 افراد تاحال لاپتا ہیں۔فائربریگیڈ کی گاڑیاں بڑی تعداد میں پہنچیں مگر آگ بڑھتی ہی رہی، آتشزدگی سے عمارت کے دو حصے گرگئے جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسپتالوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھوئیں سے حالت غیر ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، دو فائر فائٹرز ارشاد اور بلال زخمی ہوئے جو پی این ایس شفا میں زیر علاج ہیں، مجوعی طور پر تیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے 13 برنس سیںٹر، پندرہ اس کے ٹراما سینٹر میں اور دو جناح اسپتال لائے گئے۔چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں کاشف ولد یونس عمر 40 سال، فراز ولد ابرار عمر 55 سال، محمد عامر ولد نامعلوم عمر 30 سال، فرقان ولد شوکت علی عمر 25 سال اور دیگر شامل ہیں۔اسی طرح زخمیوں میں حسیب ولد وسیم عمر 25 سال، وسیم ولد سلیم عمر 20 سال، دانیال ولد سراج عمر 20 سال، صادق ولد نامعلوم عمر 35 سال، حمزہ ولد محمد علی عمر 22 سال، رحیم ولد گل محمد عمر 25 سال، فہد ولد محمد ایوب عمر 20 سال، جواد ولد جاوید عمر 18 سال، ایان ولد نامعلوم عمر 25 سال، عبداللہ ولد ظہیر عمر 20 سال، عثمان ولد اصغر علی عمر 20 سال، فہد ولد حنیف عمر 47 سال، زین ولد عبداللہ عمر 23 سال، نادر ولد نامعلوم عمر 50 سال اور دیگر شامل ہیں۔