کچے کے 211 ڈکوؤں نے سرنڈر کردیا

ایک کروڑ سر کی قیمت والے 8 ڈاکو، 50لاکھ روپے والے 4لاکھ اور 25 لاکھ روپے والے 4 ڈاکو بھی سرنڈر کر چکے ہیں
اب مزید 24 ڈاکوئوں نے سرنڈر کیا ہے جبکہ ہلاک ہونے کے ڈر سے ڈاکوئوں کی طرف سے تھیار ڈالنے کاسلسلہ تیز ہوگیا
راجن پور (پی این ایچ )کچے کے 211 ڈکوؤں نے سرنڈر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک کروڑ سر کی قیمت والے 8 ڈاکو، 50لاکھ روپے والے 4لاکھ اور 25 لاکھ روپے والے 4 ڈاکو بھی سرنڈر کر چکے ہیں ، اب مزید 24 ڈاکوئوں نے سرنڈر کیا ہے جبکہ ہلاک ہونے کے ڈر سے ڈاکوئوں کی طرف سے تھیار ڈالنے کاسلسلہ تیز ہوگیا، کچہ عمرانی،سکھانی،لنڈ کینگ،لٹھانی عمرانی ،دولانی، ماچھی، لٹھانی اور بنوں گینگ کا خاتمہ جاری ہے جبکہ کچہ کراچی میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف انتہائی کامیاب آپریشن تیز ہوگیا ،آپریشن میں مرنے کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے211 ڈاکوئوں نے سرنڈر کردیا ہے اور مزید ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا ،سرنڈر ہونے والوں ڈاکوؤں کی تعداد اب تک 211ہو گئی ہے ۔ڈی پی او محمد عمران نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈورن سے گولہ باری کی گئی، آپریشن میں مرنے کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے 90فیصدا ڈاکوؤں نے پولیس کو سرنڈر کردیا۔ڈی پی او محمد عمران کے مطابق مزید 01 کروڑ سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو سدری لنڈ سمیت 8ڈاکو ،50 لاکھ سر کی قیمت والے 4 اور 25 لاکھ سر کی قیمت والے 4ڈاکووں سرنڈرکر چکے ہیں ،ڈی پی او کے مطابق اب تک 08 ڈاکو ایک کروڑ سر کی قیمت والے سرنڈر کر چکے ہیں ۔ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ گرفتار ڈاکو اغوا ،قتل اور ڈکیتی کے درجنوں میں مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈی پی او محمد عمران کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ڈاکوؤں کے 27 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مزید ڈاکوؤں کو پولیس کی جانب سے اعلان کیا جارہا ہے کہ وہ گرفتاری دے ،نہیں تو ہلاک ہوجائیں گے۔ڈی پی اوراجن پورنے کہا کہ راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ تیز ہوگیا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔