راولپنڈی(پی این ایچ) ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو، خالد خان، ایس ایچ او دوآبہ، اور سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر زخمی ہوگئے۔
ہنگو،فورسز کا آپریشن،9دہشتگردواصل جہنم
