سکولوں میں نگران عملے کو بسنت کے تین روز چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم
لاہور( پی این ایچ)بسنت کے تہوار کے موقع پر اندرون لاہور کے 10سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے مختص کر دی گئیں جبکہ حکام نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سکولوں کی رپورٹ بھی بھجوا دی ہے۔ان سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ، دہلی گیٹ، سید مٹھا بازار اور شاہ عالم گیٹ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ وکٹوریل گرلز ہائی سکول، تکیہ سادھواں، کابلی مل اور چونا منڈی کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔حکام نے سکولوں میں نگران عملے کو بسنت کے تین روز چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سکول وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، اور ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ ہیڈز کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔
10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے مختص
