6ماہ سے غیر استعمال سمز بند کر دی جائینگی ، پی ٹی اے

لاہور (پی این ایچ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں خبردار کر دیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو 6ماہ سے استعمال نہ کی جانے والی سمز کی بندش کا اختیار ہے،جس سمزکا 180روز سے کال یا میسج اور انٹرنیٹ استعمال نہیں ہوا بند کردی جائیں گی، غیرفعال سمز بند کرکے وہ نمبر کسی دوسرے کو صارف کو جاری کردیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق سم کسی دوسرے صارف کوجاری ہونے کے بعد اس پر کوئی قانونی دعویٰ باقی نہیں رہتا، آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کرکے سم کی مخصوص مدت کے لئے ملکیت برقراررکھی جا سکتی ہے، صارفین کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لئے اپنی سمز کا ذمہ داری سے استعمال جاری رکھیں۔