8 فروری کو لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا، شیر افضل مروت

پشاور(پی این ایچ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر درست کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات ابھی حکومت کی ضرورت نہیں، ضرورت تب ہوگی جب پی ٹی آئی سے احتجاجی سیاست کا خدشہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج پر لوگوں کی نظریں ہیں، احتجاج کے لیے زیادہ تعداد میں لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج ناکام ہوا تو پی ٹی آئی کو 6 مہینے کا دھچکا لگے گا۔شیر افضل مروت نے کہاکہ مذاکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بحال ہوں، ڈاکٹر اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہو۔انہوںنے کہاکہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ابھی تک کوئی پلان سامنے نہیں آیا، اگر شٹر ڈاؤن ہوگا تو وہ تو اتوار کا دن ہے اور پہلے ہی دکانیں بند ہوتی ہیں،رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہوتا، اپوزیشن لیڈرز کی تقرریوں میں 5 ماہ لگے، یہ کام پہلے بھی ہوسکتا تھا۔