چکوال(پی این ایچ)تھانہ سٹی تلہ گنگ کی حدود محلہ عیدگاہ میں کم عمر لڑکے پر تشدد اور مبینہ بدفعلی کے الزامات میں ٹرانسجنڈر(خواجہ سرائ)سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کم عمر لڑکے نے بیان دیا ہے کہ وہ مجاہد پنسار کی دکان کے قریب موجود تھا کہ ایک ٹرانسجنڈر نے اسے ورغلا پھسلا کر محلہ عیدگاہ میں واقع ایک مکان میں لے گیا، جہاں اس سے مبینہ طور پر موبائل فون چھین لیا گیا۔متاثرہ لڑکے کے مطابق مکان میں موجود ایک اور نامعلوم شخص نے ٹرانسجنڈر کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی ناک اور آنکھ پر چوٹیں آئیں۔ لڑکے نے الزام عائد کیا کہ تشدد کے بعد اس نامعلوم شخص نے اس کے ساتھ مبینہ بدفعلی بھی کی اور اسے سارا دن یرغمال بناتے ہوئے کمرے میں بند رکھا گیا۔متاثرہ لڑکے کے بیان کے مطابق سارا دن کمرے میں یرغمال بنانے کے بعد شام کے وقت اسے کمرے سے باہر نکال کر دھمکیاں دی گئیں کہ واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے جبکہ اس کا موبائل فون بھی واپس نہیں کیا گیا۔تھانہ سٹی پولیس تلہ گنگ نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر ٹرانسجنڈر سمیت دونوں ملزمان کے خلاف دفعات 367A اور 376i تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کم عمر لڑکے پر تشدد ،مبینہ بدفعلی کا واقعہ،خواجہ سراء سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
