آر آئی سی کی چھت سے مریض نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

راولپنڈی (پی این ایچ)راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سے چھلانگ لگا کر مریض نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 38 سالہ مریض مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگائی۔چھت سے چھلانگ لگانے کے بعد مریض موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔تاحال مریض کی جانب سے خود کشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔