انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کے احمد حسین کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

ہرارے (پی این ایچ)انڈر 19 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے احمد حسین نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔علی حسان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیر منہاس نے 28 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتاہم پاکستانی فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی جس میں احمد حسین کا ایک شاندار کیچ خاص طور پر نمایاں رہا،میچ کے 45 ویں اوور میں مومن سیایم کے اوور کی پانچویں گیند پر اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین مانو ساراسوت نے شاٹ کھیلا جو ایچ لگ کر کور کی جانب گیا۔احمد حسین نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کے پیچھے چھلانگ لگا کر ناقابل یقین کیچ پکڑا جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔ پہلے میچ میں بھی انہوں نے پوائنٹ پر شاندار کیچ پکڑا تھا۔بیٹنگ میں بھی احمد حسین نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے 47 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی عثمان خان نے 75 رنز کی اننگ کھیلی اور دونوں نے 111 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔