کراچی(پی این ایچ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کرکے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں اور شہریوں کو پانی انکی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے۔میئر کراچی نے کہا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تیس کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہایئڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا۔ ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اس سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔
اہلیان کراچی کی ٹینکر مافیا سے جان چھڑانے کا فیصلہ
