کوئٹہ (پی این ایچ)بلوچستان میں دکان میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا۔نجی ی وی کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں میں پیش آیا جہاں جرگے نے چوری کی شبہ میں سچ ثابت کرنے کیلئے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تاہم ان میں سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔موسیٰ خیل کی ضلعی انتظامیہ نے آگ پر چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کردیا۔پولیس کے مطابق ایک جرگہ ممبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، باقی ممبران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
بلوچستان ،چوری کا شبہ،جرگے نے 8 افراد کو انگاروں پر چلا دیا
