بنوں،دہشتگردوں کی فائرنگ،4افراد جاں بحق

بنوں(پی این ایچ)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگردوں نے فائرنگ کی۔تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقہ گلبدین لنڈیڈاک میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں باپ اور بیٹے سمیت امن کمیٹی کے چار اراکین جاں بحق ہو گئے۔ مسلح حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے اراکین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں جا رہے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نصیب‘ حامد‘ ضیاءاللہ اور فوجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔