واشنگٹن(پی این ایچ)امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید پچیس فیصد اضافہ کردیا۔بھارتی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت پر اب مجموعی امریکی ٹیرف پچاس فیصد ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
بھارت پر عائد ٹیرف میں 25فیصد اضافہ
