میرپور(پی این ایچ)صدر آزاد جموں وکشمیر اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں سرکاری و فوجی اعزاز گن کیرج (Gun Carrriage)کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، جنرل محمد ضیاء الحق، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام بھی گن کیرج کا اعزاز لینے والی انہی باوقار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین گن کیرج کے ساتھ کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں ادا کی گئی، جس میں سابق صدور، سابق وزیراعظم، ممبر قانون ساز اسمبلی، اعلیٰ عسکری ، سول و سیاسی قیادت، سماجی، مذہبی، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ تدفین کے موقع پر دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیری کاز کے لیے مرحوم کی طویل سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تدفین کے بعد ان کے ساجزادے وزیر حکومت چوہدر ی یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سرکاری و فوجی اعزاز گن کیرج کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک
