پشاور(پی این ایچ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں انکو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، پنجاب فارنزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے، ہم کسی آسائش کے لیے اور چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہمیں اب مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا، ملاقات کیلئے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔
سہیل آفریدی کو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا، سلمان اکرم راجا
