لاہور (پی این ایچ)ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سیاستدانوں، وکلاء اوردانشوروں کی بڑی بیٹھک بلانے کافیصلہ کیاہے،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی قومی سطح کی کانفرنس اگلے ہفتے اسلام آبادمیں ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی،جے یو آئی ،جماعت اسلامی سمیت ،ایم کیو ایم،(ق) لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی،اے این پی اوردیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کومدعو کیاجائیگا۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی،تحریک تحفظ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے گی۔ قانون دان،پارلیمنٹرینز ،دانشور و ٹیکنوکریٹس سیاسی صورتحال سے متعلق نقطہ نظرپیش کریں گے،فواد چوہدری،عمران اسماعیل اورمحمودمولوی نے دعوت دینے کے لئے سیاسی رہنمائوں سے رابطے شروع کردیئے ،کانفرنس کا مقصد سیاسی بحران کا حل تلاش کرنااورقومی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق قومی معاملات میں بہتری کے لئے تمام مکتبہ فکرکاسرجوڑ کربیٹھنا وقت کی ضرورت ہے،سیاسی ایشوزپرتمام جماعتوں میں ہم آہنگی لانا چاہتے ہیں،یہی ہمارا ایجنڈا ہے، ہم نے ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر قومی فریضہ کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔
سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کیلئے اہم پیشرفت
