شمالی وزیرستان،دریائے کرم کا اہم رابطہ پل بارود سے اُڑا دیا گیا

ڈی آئی خان(پی این ایچ)دریائے کرم کے اہل رابطہ پل کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم ایک اہم رابطہ پل کو بارود سے اڑا دیا گیا ہے جس کے باعث پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیاجس کے بعد زور دار دھماکے سے پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کا میران شاہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔پل کی تباہی پر اہلیانِ علاقہ نے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔