راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن میں میں حال ہی میں تعینات ہونے والے SHO لقمان پاشا نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست طرزِ عمل سے علاقے میں پولیس کے وقار میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”میں نے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ میرا دفتر ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔ چاہے ہفتہ ہو یا اتوار، میں خود دفتر میں موجود رہتا ہوں تاکہ عوامی شکایات بروقت سنی اور حل کی جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے، اور میری کوشش ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن کے شہری خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کریں۔ ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان پاشا کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھانے میں عملے کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ تھانے میں انے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس ایچ او نیو ٹاؤن لقمان پاشا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث تھانہ نیو ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پر قابو پایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف مجرموں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، جبکہ شریف شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان پاشا کا یہ جذبہ اور محنت علاقے میں دیرپا امن کا باعث بنے گی
عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا میری اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان پاشا
