قومی بیانیہ:اتحاد ناگزیر ہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پی این ایچ)قومی پیغام امن کمیٹی این پی اے سی نے جی ایچ کیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی جس میں قومی بیانیے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ملاقات میں پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا، این پی اے سی نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی پر جامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا، کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق، مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔این پی اے سی نے منبر و محراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کا اعلان کیا اور نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کے لیے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے۔ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی و رہنمائی نشستیں بڑھانے کی تجویز ہے.