لکی مروت،مبینہ پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک

پشاور(پی این ایچ)لکی مروت کے علاقے دلو خیل پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوا، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل، لکی مروت سے ہے،مارے گئے ڈاکو مسافر بس میں ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔