لاہور (پی این ایچ)ایشیا کی سب سے بڑی اور تاریخی علاج گاہ میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ کے سلسلے میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔میو ہسپتال کی تاریخی عمارتوں کو ان کے اصل فن تعمیر کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ہسپتال کے مشہور ”کلاک وارڈ”کو اس کی اصل قدیم شکل میں دوبارہ بحال کیا جائے گا۔صوبائی وزیرصحت اور چیف سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے بحالی منصوبے کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بحالی کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرے۔تعمیراتی کام کے دوران مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت عظمت محمود اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف بھی ہمراہ تھے۔وی سی کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس میو ہسپتال کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی۔
میو ہسپتال کی تاریخی عمارتوں کو انکے اصل فن تعمیر کیساتھ بحال کرنے کا فیصلہ
