نورا فتحی کا مراکش کے فٹبال سٹیڈیم میں اپنے گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این ایچ)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی کی مراکش کے فٹبال سٹیڈیم میں اپنے گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتحی نے افریقہ کپ آف نیشنز 2025 کے سیمی فائنل میں شرکت کی اور انسٹاگرام پر مراکش کے فٹبال اسٹیڈیم سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مراکش کے فٹبال اسٹیڈیم میں سیمی فائنل کے آغاز سے پہلے اپنا گانا نورا سننا بہت ہی زبردست احساس تھا۔ ویڈیو میں اداکارہ کو فٹبال سٹیڈیم میں گانے پر انتہائی پر جوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔