نوواک جوکووچ 400 گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

سڈنی (پی این ایچ)سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ 400 گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔38 سال کے ٹینس اسٹار نوواک جووکوچ نے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے وہ 400 گرینڈ سلیم میچ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ ڈچ حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں آؤٹ کلاس کرکے پری کوارٹر فائنل میں انٹری دے دی۔جوکووچ نے بوٹک وین دی کو آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں 6ـ3، 6ـ4، اور 7ـ6 سے شکست دی۔سرب اسٹار نے میچ کے بعد ریکٹ سے وائلن بجانے کا انداز اپنایا۔