ٹی ٹونٹی سیریز، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کل لاہور پہنچے گی

لاہور (پی این ایچ)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم (کل)بدھ کو دو گروپس میں لاہور پہنچے گی۔اسی روز سیریز سے قبل قذافی سٹیڈیم کے اقبال اینڈ میں واقع پریس کانفرنس ہال (لیول2) میں پریس بریفنگ ہوگی۔آسٹریلوی ٹیم اس روز آرام کرے گی جبکہ پاکستانی کھلاڑی اختیاری ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ29 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے سپورٹ سٹاف یا کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔30 جنوری کو دونوں ٹیموں کیلئے آرام کا دن ہوگا اور کسی قسم کی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دونوں میچز میں ٹاس3 بج کر 30 منٹ ہو گی جبکہ میچ کے بعد پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم سے متعلق میڈیا امور کیلئے میڈیا منیجر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سید نعیم احمد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔