اسلام آباد(پی این ایچ)پاکستان کی افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ائیراسٹرائیکس میں الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ائیراسٹرائیکس کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا اور کارروائی میں80 سے زائد خوارج کے ہلاک ہونے کی اطلاع کنفرم ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبردو ننگرہار خارجی مولوی عباس مرکزخوست، خارجی اسلام مرکز ننگرہار شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکزننگرہار،خارجی ملارہبرمرکزپکتیکا اور خارجی مخلص یارمرکز پکتیکا بھی شامل ہے۔
پاکستان کی افغانستان میں ائیراسٹرائیکس ،خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد کی ہلاکت کی اطلاع
