اسلام آباد (پی این ایچ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سال نو کی آمد پر پاکستانیوں طریقے سے کھانے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا سائٹ پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد پہنچ گئی، جس کا مطالب یہ ہے کہ چوتھائی قوم اس مرض سے متاثر ہوچکی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستانی شوگر لیول چیک کریں ڈاکٹر کو دکھائیں اور حکیموںکے پاس جانا بند کردیں۔وسیم اکرم نے مشورہ دیا کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی صحت اچھی رہے، نیا سال مبارک ہو۔
پاکستانیو!طریقے سے کھائو
