پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی گئی

کراچی(پی این ایچ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شرقی کو صدر پی ٹی آئی کراچی راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔خط میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسے خطاب کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت دی جائے۔خط کے ذریعے راجا اظہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا اور اس کیلئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلسے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے۔