ڈی جی خان ،نجی ہسپتال ،مرد ڈینٹیسٹ نے حاملہ خاتون کا آپریشن کردیا،خاتون جاں بحق

ڈیرہ غازیخان (پی این ایچ )ڈی جی خان نجی ہسپتال میں غفلت و لاپرواہی ایک جان لے بیٹھی ،ہسپتال انتظامیہ کی سنگین غفلت ،لیڈی سرجن کے بجائے مردڈینٹسٹ نے حاملہ خاتون کا آپریشن کر دیا جس کے باعث مریضہ دم توڑ گئی ۔ڈیرہ غازی خان میں قائم نجی ہسپتال میں لیڈی سرجن کے بجائے ڈینٹل ڈاکٹر نے گائنی آپریشن کردیا جس میں پیچیدگی کی وجہ سے مریضہ دم توڑ گئی۔متوفی خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خون زیادہ دہ بہنے پر آپریشن کرنے والا نہ تجربہ کار ڈاکٹر بھی بیہوش ہوکر گرگیا، ہم نے بے ہوش ڈاکٹرکو کیبن میں پہنچایا۔ورثا کے مطابق ہم لیڈی ڈاکٹر کو بلاتے رہے مگر وہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر نہ پہنچی۔