کراچی، کورنگی میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی (پی این ایچ)صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر مٹکے والی پلیہ کے قریب شہریوں کے مبینہ تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے، لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک موقع سے فرار ہوگیا۔