ہجیرہ و راولاکوٹ سے بجلی کی طویل بندش کو فوری حل کیا جائے،سردار عامر الطاف

ہجیرہ (پی این ایچ)ممبر قانون ساز اسمبلی سابق وزیر حکومت ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ محکمہ برقیات ہجیرہ و راولاکوٹ سے بجلی کی طویل بندش کے مسئلے کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کیا جائے تاکہ شہری اندھیروں میں نہ رہیں اور ان کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بجلی کی طویل بندش نے عوام کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کی ہے عوام کو بغیر کسی وجہ کے مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو مشکل بنا رہی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں اور تعلیمی نظام پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے عوام کی خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں اور ان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں۔ سردار عامر الطاف خان نے متعلقہ حکام پر واضح طور پر کہا کہ وہ نہ صرف بجلی کی بندش ختم کریں بلکہ سڑکوں اور دیگر اہم راستوں میں رکاوٹیں بھی فوری طور پر دور کریں تاکہ شہریوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کی جماعت رہی ہے اور عوام کی خدمت پارٹی کا مشن ہے عوام کی شکایات کو بروقت اور سنجیدگی کے ساتھ حل کرنا ہر ادارے کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا ناکامی عوامی مفادات کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ پارٹی ہر ممکن اقدام اٹھائے گی تاکہ ہر شہری بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکے انہوں نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کے مسائل کے حل میں تعاون کرے گی محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ ادارے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور بجلی کی بندش اور سڑکوں میں رکاوٹوں کے مسائل کو جلد از جلد ختم کریں تاکہ شہریوں کی زندگی معمول کے مطابق جاری رہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی جماعت عوام کے مسائل کو حل کرنا ہمارا منشور ہے عوام جانتے ہیں عوا م کی خدمت کا سہر امسلم لیگ ن کو جاتاہے عوام کے ساتھ ہیں ان کی مشکلات کو دور کریں ادارے عوام کے خادم ہیں عوام کے لیے اپنے تما م وسائل بروئے کار لائیں عوام کو فائدہ ملنا چاہییے عوامی مفادکے لیے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔