ڈھاکہ(پی این ایچ)بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیا الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا، جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا۔واضح رہے کہ خالدہ ضیا 1991 سے 1996 تک بنگلادیش کی وزیراعظم رہیں، خالدہ ضیا کے بیٹے چند روز قبل بنگلا دیش پہنچے تھے۔
خالدہ ضیا80برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
