لندن (پی این ایچ )برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں، وزیراعظم کیمشیر مورگن مک سوینی کے استعفے نے سیاسی دبا ئومیں اضافہ کردیا۔برطانوی کابینہ کے بیشتر وزرا نے سرکیئر اسٹارمر کی حمایت کی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ لیبر کے رہنما انس سرور نے قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران سامنے آگیا، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیارکرگیا
ایپسٹین فائلز،برطانوی وزیراعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز
