امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت بڑھانے پر تیار ہیں،چینی صدر

بیجنگ(ویب ڈیسک)بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا دورہ تاریخی ہے،55سال قبل امریکی صدر ہینری کسنجر نے چین کا دورہ کیا جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سمت دی، دنیا کے بہترین مفاد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ آج امریکی صدر سے ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی، ہم مل کر امریکا کی ترقی اور چینی ریاست کی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنما اس بات پر متفق تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات ضروری ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ملک کر تعلقات کو نئی سمت بڑھانے پر تیار ہیں۔ چین کی تجدید اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں. بین الاقوامی برادری امریکا اور چین سے بہت زیادہ توقعات رکھتی ہے۔امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں،امریکا اور چین تعاون اور شراکت داری سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ محاذ آرائی سے نقصان ہوتا ہے۔