اسلام آباد(پی این ایچ)وفاقی وزیر وسینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاک افواج، شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیااور مزید کہا کہ معرکہ حق قوم کے اتحاد، عزم اور وطن سے محبت کی روشن علامت ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے جرات، بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔تقریب میںسیکرٹری جنرل طارق حسن،چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد ،ممبرقومی اسمبلی مسز فرخ خان ،آمنہ سلیم ،رضوان صادق،مصطفی ملک ،ثمین ملک ،چوہدری جہانگیرتمام صوبائی صدور سمیت سابق تحصیل ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ سابق نائب تحصیل ناظم سجاد خان ،مرزا منصور بیگ پارٹی رہنما اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام معرکہ حق کی تقریب کا انعقاد
