معاشرتی بہتری کےلئے ہر فرد کا کردار اہم ہے،مقررین

راولپنڈی (پی این ایچ)سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور Christian Study Centre کے اشتراک سے” ماحولیاتی آگاہی ،موسمیاتی انصاف ،انسانی حقوق اور پاکستان میں بین المذاھب ہم آہنگی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ۔ مقررین نےماحولیاتی تبدیلیوں، بڑھتی ہوئی آلودگی، جنگلات کی کٹائی، موسمی تغیرات اور قدرتی وسائل کے تحفظ ،انسانی حقوق و بین المذاھب ہم آہنگی کے حوالے سے اپنے خیالات کو شرکاء کے سامنے رکھا،تقریب میں مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق،سلیم اختر راو،رانا طارق علی،ندیم اقبال،صدر نمود سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن روبینہ اکبر،پراجیکٹ منیجر فہمیدہ سلیم،روبینہ تحسین،چوہدری سلیم ممتاز،راجہ عبدالقدیر،عطا الرحمن نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایمان اکبر اور انصار نے سرانجام دیئے،اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق نے کہا کہ معاشرے کی بہتری اور اصلاح کے لئے ہر فرد کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا فرد واحد کی کوششوں سے اصلاح ممکن نہیں ہوتی جب تک تمام افراد باہمی کوششوں کو بروئے کار نہیں لاتے،اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح ماحولیاتی تبدیلی،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے تو ضرور جاتے ہیں لیکن ان اقدامات کا نتیجہ اسی صورت سامنے آ سکتا ہے جب عوامی سطح پر آگاہی فراہم کی جائے،نمود سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور کرسچن سٹڈی سنٹر کی جانب سے اس سیمینار کا انعقاد شعور کی آگاہی کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا،ایسی کوششوں اور کاوشوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلی یقینی طور پر ضرور آئے گی
صدر نمود سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن روبینہ اکبر نے کہا ہے کہ مقررین نےماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے، صاف و شفاف ماحول کی اہمیت، شجرکاری مہمات، پانی کے ضیاع کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ہماری کوشش ہے کہ عوامی سطح پر شعور و آگاہی کےلئے ایسی سیمینار کا انعقاد اشد ضروری ہے جب ہمارا معاشرہ شدید عدم برداشت کا شکار ہو چکا ہے۔