تہران(پی این ایچ)مسعود پزشکیان کا امریکہ کو واضح پیغام ایران کسی صورت کسی کے بھی سامنے نہیں جھکے گا۔کوئی دھمکی دھونس ایران کو خوفزدہ نہیں کر سکتی۔اسلامی جمہوریہ ایران اپنی بقا سلامتی کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ مسلمان صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اور کسی بھی طاقت کے دباؤ کو قبول نہیں کرتے۔ امریکی حکام ایران کو فوجی حملوں کی دھمکیاں دینا بند کریں۔مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی نظام میں ناانصافی، قانون کی خلاف ورزی اور ظلم بڑھ رہا ہے، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کر دیا گیا ہے۔ایران خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے جو اخلاقی اصولوں پر قائم ہے اور عالمی سطح پر انصاف اور استحکام کا حامی ہے۔
امریکہ دھمکیاں بند کرے،ہمیں کوئی ڈرا نہیں سکتا،ایرانی صدر
