ریاض(پی این ایچ )سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر کے 61 ملکوں میں 35 ہزار ٹن سے زیادہ خوراک، شیلٹر اور طبی سامان فراہم کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کے دوران ایک ہزار 182 ٹرکوں، 89 بحری جہازوں اور 41 طیاروں کے ذریعے مختلف ممالک کو امداد پہنچائی گئی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحران سے متاثرہ علاقوں تک امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا،یہ اقدام انسانی اقدار اور بین الاقوامی یکجہتی کے لیے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے انسانی مصائب کو دور کرنے اور کمزور طبقات کی عزت نفس کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی فنانشل ٹریکنگ سروس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2025 میں عالمی سطح پرانسانی امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں دوسرے جبکہ عرب دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔یمن کو مجموعی امداد کا 49.3 فیصد دیا گیا جبکہ شام کو امداد کی فراہمی میں دوسرے نمبر پر رہا۔ سعودی عرب نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے اور 141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔
سعودی عرب کی 61ملکوں کو 35 ہزار ٹن سے زیادہ امداد کی فراہمی
