مقبوضہ کشمیر،کشتواڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل

سرینگر(پی این ایچ)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرجاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو چھپانے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروسز 2G، 3G، 4G اور 5Gکو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔کشتواڑ کے علاقوں سنگھ پورہ، چنگام اور چترو میں 29جنوری سے موبائل انٹرنیٹ سروسزمعطل ہیں ۔ قابض حکام نے بھارت مخالف عناصر کی طرف سے ممکنہ غلط استعمال کی آڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا حکم جاری کیاہے۔انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا حکم محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری چندراکر بھارتی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون کی ایڈوائس پر جاری کیا ہے ۔