وینزویلا کے گرفتار صدر مادورو نیویارک منتقل

نیویارک(پی این ایچ)امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کے بعد نیویارک پہنچا دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا منتقل کیا گیا، جو نیویارک کے اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پر انہیں لے کر پہنچا۔ذرائع کے مطابق گرفتار نکولس مادورو کو نیویارک کے فوجی اڈے سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی باضابطہ گرفتاری پیر کے روز متوقع ہے۔ادھر دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسے روڈریگز نے کہا ہے کہ صدر مادورو کی موجودگی کا علم نہیں،امریکا کو صدر مادورو کے زندہ ہونے کی یقین دہانی کرانی ہوگی۔نائب صدر ڈیلسے روڈریگز نے کہا کہ امریکی حملوں کے بعد حکومت صدر نکولس مادورو کے موجودہ ٹھکانے سے لاعلم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے صدر مادورو کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگتےہیں، سکیورٹی فورسز کوعوام کے دفاع کے لیے میدان میں اتارنے کی ہدایت کی ہے