ٹرمپ جو چاہیں گے پنٹاگون وہ کرے گا، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (پی این ایچ)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پنٹاگون وہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، اسے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ دفاع صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار رہے گا۔